اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید 19 زخمی
بدھ کی شام کو اسرائیل، حماس کے درمیان طے پانی والی جنگ بندی کے بعد یہ پہلی ہلاکت ہے.
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کر شہید اور دیگر19کو زخمی کر دیا ہے۔
بدھ کی شام کو اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانی والی جنگ بندی کے بعد یہ پہلی ہلاکت ہے۔ اسرائیلی فوج نے صرف اتنی تصدیق کی ہے کہ انھوں نے چند لوگوں کو سرحد کے جنگلے کی طرف آتے دیکھ کر انھیں خبردار کرنے کے لیے فائر کیا تھا۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے کہا کہ جمعے کے روز خان یونس کے مشرق میں فائرنگ کے واقعے میں انیس افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ لوگ کسان تھے لیکن اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ وہ سرحد کی طرف یوں بڑھے چلے آ رہے تھے جیسے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہوں۔