بلوچستانڈاکٹروں کی ہڑتال جاریمریضوں نے دیگر صوبوں کا رخ کرلیا

مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری ،9 اور10 محرم کو بھی ایمرجنسی بند رہے گئی، ڈاکٹرز

نرسنگ فیڈریشن کی جانب سے محرم الحرام کے باعث اسپتالوں میں سروس فراہم کی جا رہی ہے ۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے ہسپتالوں میں پی ایم اے کی جاری ہڑتال کے باعث مریضوں نے دیگر صوبوں کا رخ کرلیا۔


سرکاری اسپتالوں میں 16 اکتوبر کو اغواء ہونے والے ڈاکٹر سعید احمد خان کی بازیابی کے لیے جاری احتجاج جمعہ کو 38ویں روز میں داخل ہو گیا ، زیادہ تر مریض جنوبی پنجاب اور کراچی سمیت سندھ کے اسپتالوں میںعلاج کرارہے ہیں۔

ادھر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف درج مقدمات کو ختم کرنے سمیت مطالبات کی منظوری تک وہ ایمرجنسی بھی سروس بحال نہیں کریں گے،9 اور10 محرم کو بھی ایمرجنسی بند رہے گئی۔دوسری جانب پاکستان نرسنگ فیڈریشن نے ڈاکٹرز کے ہڑتال کی حمایت کا اعلان تو کیا تاہم محرم الحرام کے باعث سرکاری اسپتالوں میں سروس فراہم کی جا رہی ہے۔
Load Next Story