لاہوراہلخانہ اور راہگیروں سے لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا گیا
6 گھروں میں 29 لاکھ کی ڈکیتیاں، 3 خاندان لٹ گئے،8 گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری.
صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، نقدی،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔
نشتر کالونی میں ڈاکوئوں نے اشتیاق احمد کے گھر سے8لاکھ مالیت ،ملت پارک میں رمضان کے گھر سے6لاکھ مالیت ،شادمان میں الیاس احمد کے گھر سے5لاکھ مالیت ،ماڈل ٹائون میں بابر کے گھر سے4لاکھ مالیت ، شفیق آباد میں شکور احمد کے گھر سے4لاکھ مالیت ،اچھرہ میں نجم الدین کے گھر سے2لاکھ مالیت ،نولکھا میں زاہد اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت،نصیر آباد میں وقاص اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت ،فیکٹری ایریا میں سجاد اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے زیورات،نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔قلعہ گجر سنگھ،ستوکتلہ،ڈیفنس اور شاہدرہ سے گاڑیاں جبکہ نولکھا،گڑھی شاہو، راوی روڈ اور ملت پارک سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔