پاک افغان سرحد پر 1100 کلومیٹر طویل خندق کی کھدائی مکمل
خندق 11 فٹ گہری، 14 فٹ چوڑی ہے، 14 ارب لاگت آئی، سرحد پار کرنیکا دورانیہ بھی کم کردیا
پاک افغان سرحد پر آمدورفت کو قانونی شکل دینے کیلیے تعمیر مکمل کرلی گئی، سرحد پر 14 ارب روپے کی لاگت سے 11 فٹ گہری اور 14 فٹ چوڑی 1100 کلومیٹر طویل خندق کھود دی گئی۔
بارڈر حکام کے مطابق پاک افغان سرحد پر آمدورفت کو قانونی شکل دینے کیلیے تعمیر مکمل کرلی گئی ہے، سرحد کے ساتھ ساتھ 1100 کلو میٹر طویل خندق کھودی گئی ہے، خندق پر تقریباً 14 ارب لاگت آئی، خندق کی تعمیر سے باب دوستی پر غیر قانونی آمدورفت روکنے میں مدد ملے گی۔
باب دوستی پر پیدل آمدورفت کیلیے اصل قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے، باب دوستی پر سرحد پار کرنے کے اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی جبکہ سرحد پار کرنے کے اوقات میں بھی تبدیلی کا دورانیہ 2 گھنٹے کم کر دیا گیا ہے۔ بارڈر حکام کے مطابق سرحد پار کرنے کا دورانیہ صبح8 بجے سے شام 4 بجے تک ہے۔