باکسر محمد علی کی تدفین پر بنائی گئی خفیہ وڈیو کا انکشاف
عظیم باکسرمحمد علی کی تدفین کی خفیہ وڈیو 10 لاکھ ڈالرمیں فروخت کی جا سکتی ہے، برطانوی اخبار
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ لیجنڈامریکی باکسرمحمدعلی کے خاندان کے ایک فرد نے کھلاڑی کی تدفین کی خفیہ وڈیو بنائی تھی جو بہت جلد ریلیز کی جائے گی۔
محمد علی کے جنازے میں دنیابھرسے اہم شخصیات نے شرکت کی تھی اورلاکھوں مداحوں نے اپنے چیمپئن کو بڑے شان سے آخری سلام پیش کیا۔ ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد علی کے خاندان کے ایک فردنے محمد علی کو لحدمیں اتارنے کی خفیہ وڈیو بنائی اوراس وڈیوکاصحیح خریدارڈھونڈنے کیلیے امریکا کی مختلف ریاستوں کادورہ بھی کیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق لوئی ول میں محمدعلی کی تدفین کے موقع پر بنائی گئی۔
اس وڈیو کا علم محمد علی کی بیوہ اور ان کی بیٹوں کو بھی نہیں تھا۔ اخبار نے یہ دعوی بھی کیا کہ 7 منٹ دورانیے کی اس وڈیو کو فروخت کرنے کیلیے2 امریکی میڈیا گروپ سے رابطہ کیا گیا جن میں ایک میگزین اور دوسرا نشریاتی ادارہ شامل ہے۔ برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ عظیم باکسرمحمد علی کی تدفین کی خفیہ وڈیو 10 لاکھ ڈالرمیں فروخت کی جا سکتی ہے۔