رحمان ملک کا راولپنڈی اورڈی آئی خان میں موبائل سروس بند نہ کرنے پرتحقیقات کا حکم
حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،رحمان ملک
وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے راولپنڈی اورڈی آئی خان میں موبائل فون سروس بند نہ کرنے پرتحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر رحمان ملک نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی کے بعض علاقوں میں آدھے گھنٹے میں موبائل فون سروس بند کرنے حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی موبائل فون سروس بند نہ کرنے پر تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ جس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں مرکزی جلوس کے راستے پر دھماکا ہوا اس وقت شہر میں موبائل فون سروس بند نہیں کی گئی تھی،دھماکے کے نتیجے میں 2بھائیوں سمیت 7بچے جاں بحق اور26افرادزخمی ہوئے تھے۔