مشکل وقت میں آصف زرداری سے وفا کی حسین حقانی
پیپلزپارٹی کی پالیسیوں سے بے فکر ہوکر ساری توجہ لکھنے پڑھنے اور تحقیق و تحریر پر دوں گا، سابق سفیر کا رد عمل
پیپلزپارٹی کی جانب سے اظہار لاتعلقی کے اعلان پر امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 1993 سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا ساتھ اختیار کیا اور مشکل وقت میں آصف زرداری سے وفا کی۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے اظہار لاتعلقی کے اعلان پر امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی پالیسی اور علمی تحقیق و تجزیہ میں فرق ہوتا ہی ہے جب کہ فکری طور پر مجھے بھی بعض پالیسیوں سے لاتعلقی محسوس ہوتی ہے۔
حسین حقانی کا کہنا تھا کہ میں نے 1993 سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا ساتھ اختیار کیا اور مشکل وقت میں آصف زرداری سے وفا کی، سیاست میں یہ یادیں اثاثہ رہیں گی۔
سابق سفیر نے کہا کہ عملی سیاست میں دور بیٹھ کر کوئی کردار ادا نہیں کرنا چاہتا جب کہ اب ساری توجہ لکھنے پڑھنے اور تحقیق و تحریر پر ہے۔