ٹیکسلا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی افغان فوج کا سابق اہلکار گرفتار

گرفتار ملزم 2012 سے 2015 تک افغان نیشنل آرمی میں رہا اور اس کا انٹیلیجنس ایجنسیوں رابطوں کا شبہ ہے، ذرائع

گرفتار ملزم 2012 سے 2015 تک افغان نیشنل آرمی میں رہا اور اس کا انٹیلیجنس ایجنسیوں رابطوں کا شبہ ہے، ذرائع، فوٹو؛ فائل

سیکیورٹی فورسز نے ٹیکسلا سے افغان فوج کا سابق اہلکار گرفتار کرلیا جو سبزی فروش کی آڑ میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی کےلیے جاسوس کرتا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ٹیکسلا میں کارروائی کی جہاں سے افغان نیشنل آرمی کے سابق اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نور آغاز ٹیکسلا میں سبزی کی دکان چلا رہا تھا اور اس کی آڑ میں افغان انٹیلی جنس کے لیے جاسوس کرتا تھا۔


ذرائع نے بتایا کہ ملزم 2012 سے 2015 تک افغان نیشنل آرمی میں رہا، ملزم سے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور دیگر حساس دستاویزات برآمد ہوئی ہیں جب کہ ملزم کے پاس افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کی شہریت ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے دیگر ممالک کی انٹیلی ایجنسیوں سے بھی رابطے کا شبہ ہے جس کی تفتیش کے لیے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف علاقوں سے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جو ملک میں بد امنی کی کارروائی میں بھی ملوث رہے ہیں۔

Load Next Story