کراچی ڈیفنس میں واقع فلیٹ میں کیمیکل دھماکا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

دھماکا کیمیکل کے ری ایکشن کی وجہ سے ہوا جسے مشتبہ افراد استعمال کر رہے تھے راجا عمر خطاب

دھماکا کیمیکل کے ری ایکشن کی وجہ سے ہوا جسے مشتبہ افراد استعمال کر رہے تھے راجا عمر خطاب فوٹو: فائل

ڈیفنس میں واقع ایک عمارت کے فلیٹ میں کیمیکل دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



پولیس کے مطابق فلیٹ میں مبینہ طور پر جرائم پیشہ رہائش پذیر تھے جب کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک زخمی شخص کو عمارت سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔


ایس ایس پی ایس آئی یو راجا عمر خطاب نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا کیمیکل کے ری ایکشن کی وجہ سے ہوا جسے مشتبہ افراد استعمال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق مشتبہ افراد منشیات کے کام سے وابستہ تھے۔

Load Next Story