غذائی برآمدات 76 فیصد کمی سے1 ارب 19 کروڑ 73 لاکھ ڈالر تک محدود
چاول کی برآمد میں 25.03 فیصد، دالوں کی برآمد میں47.21 فیصد اور گندم کی برآمد میں 67 فیصد کمی آئی۔
پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 7.59 فیصد کمی سے 1 ارب 19 کروڑ 73 لاکھ 62ہزار ڈالر کی اشیائے خوراک برآمد کیں جبکہ جولائی تااکتوبر 2011 کے دوران غذائی برآمدات کی مالیت 1 ارب 29 کروڑ 57 لاکھ 10 ہزار ڈالر رہی تھی۔
پاکستان بیوروشماریات کے مطابق جولائی تااکتوبر 2012 کے دوران چاول کی برآمد 25.03 فیصد، دالوں کی برآمد47.21 فیصد، تمباکو کی 54.17 فیصداور گندم کی برآمد میں 69 فیصد کمی آئی جبکہ مچھلی اور مچھلی سے تیار مصنوعات، پھلوں، سبزیوں، گوشت اور گوشت سے تیار مصنوعات، مصالحہ جات، تیل داربیجوں، چینی اور دیگر غذائی اجناس کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔