کراچی میں ٹائروں کے گودام میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے، فائر بریگیڈ حکام

شیر شاہ کے علاقے گلبائی میں واقع ٹائروں کے گودام میں گزشتہ روز آگ لگ گئی تھی: فوٹو:فائل

شیر شاہ کے علاقے گل بائی میں گزشتہ روز ٹائروں کے گودام میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلبائی میں واقع ٹائروں کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ جس میں چند گھنٹے مزید درکار ہوں گے۔

شیر شاہ کے علاقے گلبائی میں واقع ٹائروں کے گودام میں گزشتہ روز آگ لگ گئی تھی تاہم پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں 24 گھنٹے تاخیر ہوئی اور گودام کے مالک کا مالی نقصان کروڑوں روپے تک جاپہنچا۔
Load Next Story