ملک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر ’’ نواز بجلی دونوں غائب‘‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا

راشد ڈین نے ٹوئٹر پرکہا کہ نوازشریف لندن میں آرام کررہے ہیں اور پاکستانی عوام لوڈشیڈنگ، بے روزگاری کا سامنا کررہے ہیں۔

راشد ڈین نے ٹوئٹر پرکہا کہ نوازشریف لندن میں آرام کررہے ہیں اور پاکستانی عوام لوڈشیڈنگ، بے روزگاری کا سامنا کررہے ہیں- فوٹو: فائل



ماہ صیام میں وزیراعظم نوازشریف کے اعلان کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہری آئے روز سڑکوں پر احتجاج کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف بھی گزشتہ ایک ماہ سے ملک میں موجود نہیں ہیں جس پر عوام کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور گزشتہ کئی گھنٹوں سے یہ موضوع پاکستان میں زیر بحث ہے جس کے باعث ٹوئٹر پر #نواز_بجلی_دونوں_غائب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

عبدالغنی نے وزیرمملکت برائے پانی وبجلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی جھاڑو دینے کے لائق بھی نہیں اور انہیں وزیر بنایا ہوا ہے۔



عتیہ زاہد نے کہا کہ ' پی ایم ایل این' کا مطلب پاکستان میں لائٹ نہیں ہے۔



رحمان خوزئیما کا کہنا تھا کہ 'نواز بجلی دونوں غائب' کے بجائے 'جاگو پاکستان' ٹرینڈ ہونا چاہیے۔



مبشر شر نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزیراعظم نوازشریف نے 2018 میں پاکستان سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ویسے وہ بھی 2018 میں ہی ملک میں واپس آئیں گے۔




بشرا احمد نے کہا کہ جاگو پاکستان کیوں کہ ملک کی موجود حالت کے ذمہ دار صرف ہم ہی ہیں۔



محمد اصغرکائرہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے وہ شخص جو اپنی تقاریر میں مائیک گرا کر دعویٰ کرتا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو6 ماہ کے اندر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔



شہزاد نے کہا کہ آج ہم جس صورتحال کا سامنا کررہے ہیں اس کے ذمہ دار ہم خود ہی ہیں۔



راشد ڈین نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نوازشریف لندن میں آرام کررہے ہیں اور پاکستانی عوام بھوک، لوڈشیڈنگ، بے روزگاری کا سامنا کررہے ہیں۔



Load Next Story