وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کئی ماہ بعد آج کراچی آئیں گے

چوہدری نثار علی خان کراچی میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے

چوہدری نثار علی خان چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے گھر جائیں گے ا فوٹو: فائل

HYDERABAD:
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کئی ماہ بعد آج شہر قائد کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں۔


وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے گھر جائیں گے اور پھر معروف قوال امجد صابری کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔

چوہدری نثار علی خان کراچی میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں کراچی آپریشن ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے کے اغواء اور معروف قوال امجد صابری کے قتل کا جائزہ لیا جائے گا ۔
Load Next Story