کھلنا ٹیسٹ میں شکست بنگلہ دیشی ٹیم پر منڈلانے لگی
226 پر 6 وکٹیں گنوا دیں، 35 رنز کا خسارہ، شکیب 97 پر احمقانہ شاٹ کھیل کر آئوٹ
کھلنا ٹیسٹ میں شکست بنگلہ دیشی ٹیم پر منڈلانے لگی، ویسٹ انڈیز سے میچ کے چوتھے دن ٹیم نے دوسری اننگز میں 226 رنز پر6 وکٹیں گنوا دیں، اب بھی 35 رنز کا خسارہ موجود اور اہم پلیئرز رخصت ہوچکے ہیں۔
شکیب الحسن نے97 رنز کی اننگز کھیلی مگر پھر احمقانہ شاٹ کھیل کر وکٹ گنوا دی،ٹینو بیسٹ نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں، اس سے قبل مہمان ٹیم نے پہلی اننگز 9وکٹ 648 رنز پر ڈیکلیئرڈ کردی، چندرپال 150 پر ناقابل شکست رہے۔تفصیلات کے مطابق دوسری اننگز میں بنگلہ دیشی اوپنر ناظم الدین کو فیڈل ایڈورڈز نے ایل بی ڈبلیو کر دیا،وہ کوئی رن نہیں بنا سکے، تمیم اقبال(28)کوبیسٹ نے اپنی پہلی ہی گیند پر بولڈ کیا، دو گیندوں کے بعد نعیم اسلام(2) بھی بیسٹ کی تباہ کاری کا شکار ہوگئے۔
شہریار نفیس کو 8 کے انفرادی اسکور پر ایک چانس ملا، ایڈورڈز کی گیند پر گلی میں مارلون سموئلز نے کیچ تھام لیا تھا تاہم امپائر نے اسے نوبال قرار دے دیا، شہریار اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھاسکے اور21 رنز بناکر بیسٹ کی گیند پر سلپ میں ڈیرن سیمی کا کیچ بن گئے،کپتان مشفیق الرحیم (10)کو پرمول نے ٹھکانے لگایا،82رنز پر آدھی میزبان ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
ایسے میں شکیب الحسن اور ناصرحسین کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 144کی شراکت نے حریف بولرز کو پریشان کر دیا، تین گھنٹے سے زائد وقت تک حریف بولرز کے سامنے ڈٹے رہنے والے شکیب(97) کو پرمول کیخلاف جارحانہ اسٹروک کھیل کر سنچری مکمل کرنے کا ارادہ مہنگا پڑگیا، ٹینو بیسٹ نے مڈ آف پر کیچ تھاما، ٹیم نے 6وکٹ پر 226رنز جوڑے، ویسٹ انڈیز کا حساب برابر کرنے کیلیے اب بھی اسے مزید35رنز درکار ہیں، ناصر حسین64 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز 9 وکٹ 648 رنز پر ڈیکلیئرڈ کردی، چندرپال 150 پر ناقابل شکست رہے۔