آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سہ فریقی سیریز کا فائنل آج کھیلا جائے گا

ویسٹ انڈیز کے کینسنگٹن اوول گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے اتریں گی۔

ویسٹ انڈیز کے کینسنگٹن اوول گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے میدان میں اتریں گی۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
سہہ فریقی سیریز کے فائنل میں آج میزبان آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز مدمقابل ہوں گے جب کہ پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 10 بجے شروع ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کے کینسنگٹن اوول گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے میدان میں اتریں گی اور ایونٹ اپنے نام کرنے کے لئے دونوں ٹیموں کی جانب سے ہی بھرپور محنت کی گئی ہے۔


آسٹریلوی اسکواڈ کپتان اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، ایرون فنچ، جارج بیلی، گلین میکسویل، اسکاٹ بولانڈ، کالٹر نیل، جیمز فالکنر، جوش ہیزلی ووڈ، مچل اسٹارک، ٹریوس ہیڈ، نیتھن لیون ، مچل مارش، متیھیو ویڈ اور ایڈم زیمپا پر مشتمل ہے۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں کپتان جیسن ہولڈر، سلیمان بین، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیرن براوو، جوناتھن کارٹر، جانسن چارلس، آندرے فلیچر، شینن جیبریل، سنیل نارائن، ایشلے نرس، کیرون پولارڈ، دنیش رامدین اور مارلن سیموئلز شامل ہیں۔

واضح رہے سہ فریقی سیریز میں شامل جنوبی افریقا اپنے 6 میں سے 3 میچز میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔
Load Next Story