کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے چوہدری نثار
اویس شاہ کی بازیابی کے لئے کو کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، چوہدری نثارکی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو یقین دہانی
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے بیٹے کی بازیابی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے جب کہ کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ہمراہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اویس شاہ کے اغوا پر ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ان کے بیٹے کی بازیابی کے لئے اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو یقین دہانی کرائی کہ اویس شاہ کی بازیابی کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔
قبل ازیں چوہدری نثار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں کراچی میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا۔