گریگ چیپل بھارتی کرکٹرز کے دیے دکھوں کو بھول نہیں سکے
بھارتی ٹیم کبھی بھی ان بلندیوں کو نہیں چھو سکی جسے اسے چھونا چاہیے تھا، گریگ چیپل
KARACHI:
بھارت کے سابق کوچ گریگ چیپل ابھی تک بھارتی کھلاڑیوں کی حرکتوں کو نہیں بھول پائے، وہ بورڈ کی جانب سے انیل کمبلے کو ہیڈ کوچ بنائے جانے کے فیصلے کو سراہنے کے ساتھ اپنا دکھڑا بھی رونا نہیں بھولے۔
گریگ چیپل نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بھارتی ٹیم ماضی میں کامیابی کے لیے شارٹ کٹس استعمال کرتی رہی۔ اس میں خود غرض کرکٹرز کی بھرمار رہی جوکہ صرف اپنے لیے کھیلتے تھے، چیپل نے کہاکہ بھارتی ٹیم کبھی بھی ان بلندیوں کو نہیں چھو سکی، جسے اسے چھونا چاہیے تھا، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ کسی بھی سیریز کیلیے موزوں تیاری کرنے کے بجائے اپنی صلاحیتوں کو ہی کافی سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ سچن ٹندولکر سمیت کئی بھارتی کھلاڑیوں نے گریگ چیپل پر الزام لگایا تھا کہ وہ کھلاڑیوں میں پھوت ڈال رہے تھے۔