مرکزی رویت ہلال کمیٹی 15برس بعد عیدالفطرکا چاند لاہورمیں دیکھے گی

چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔فوٹو : فائل

مرکزی رویت ہلال کمیٹی 15برس بعد عیدالفطر کا چاند لاہور میں دیکھے گی۔


15 برس بعد عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوگا جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ مقامات پر ہوں گے،محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا میزبان ہو گا.

شوال کا چاند دیکھنے کیلیے اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ایوان اوقاف میں 5 جولائی کو ہو گا، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔
Load Next Story