سوات میں فورسزسے جھڑپ کے دوران 2 غیر ملکی دہشت گرد ہلاک ایک اہلکار زخمی

ہلاک دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے، سیکیورٹی ذرائع

دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار بھی زخمی ہوا فوٹو: فائل

مالم جبہ میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 2 غیر ملکی دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق سوات کے علاقے مالم جبہ میں سیکورٹی فورسزنے کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکارزخمی ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے تھا اور یہ دونوں دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
Load Next Story