مٹیاری کے قریب ڈمپرکی کارکوٹکرسے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے، پولیس

حادثے کا شکار افراد میر پور خاص سے خیر پور جارہے تھے، پولیس فوٹو: فائل

KARACHI:
سعید آباد کے قریب ڈمپر کی کار کو ٹکرسے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مٹیاری میں سعید آباد کے قریب نیشنل ہائی وے پرٹینکرنے گاڑی کو ٹکردے ماری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارپانچوں افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ڈمپبرکا ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، حادثے کا شکار بدقسمت خاندان میر پور خاص سے خیر پور جارہا تھا۔

Load Next Story