منتخب نمائندےعوامی مسائل کےحل کیلئےتمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں شہبازشریف

وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان محفوظ اورترقی یافتہ ملک بن رہا ہے،وزیر اعلٰی پنجاب

موجودہ حکومت عوام کو ہرسطح پر ریلیف فراہم کر رہی ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلئےتمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں۔


لاہورمیں مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی گاڑی پٹری پرچڑھ چکی ہے، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان محفوظ اورترقی یافتہ ملک بن رہا ہے۔ ترقی کے ثمرات سے عام آدمی بھی مستفید ہورہا ہے، اس کے علاوہ عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کااعتراف کررہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ہرسطح پرریلیف فراہم کر رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لئےتمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں۔
Load Next Story