سہ فریقی سیریز آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
آسٹریلیا کے 270 رنز کے جواب میں میزبان ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 212 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
آسٹریلیا نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 58 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کے کینسنگٹن اوول میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 212 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کینگروز کی جانب سے جوش ہیزلی ووڈ اور میتھیو ویڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہیزلی ووڈ نے 9.4 اوورز میں 50 رنز کی بدولت 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ میتھیو ویڈ 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی تو اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ 28 کے مجموعی اسکور پر 14 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ایرون فنچ بھی 47 رنز بنانے کے بعد 69 کے مجموعی اسکور پر چلتے بنے، کپتان اسٹیون اسمتھ 46، جارج بیلی 22، مچل مارش 32، گلین میکسویل 4، مچل اسٹارک 17۔ کالٹر نیل 15 اور ایڈم زمپا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ میتھیو ویڈ 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، شینن جبریل نے 2،2، کارلوس بریتھ ویٹ، کیرون پولارڈ، سنیل نارائن اور سلیمان بین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن دیگر کھلاڑی اسے برقرار نہ رکھ سکے، آندرے فلیچر اور جانسن چارلس کے درمیان 49 رنز کی شراکت قائم ہوئی تو فلیچر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز ڈیرن براوو اور مارلن سیموئلز بھی 6،6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جانسن چارلس 45، دنیش رامدین 40، کیرون پولارڈ 20، کپتان جیسن ہولڈر 34، کارلوس بریتھ ویٹ 14،سنیل نارائن 23 اور سلیمان بین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہوش ہیزلی ووڈ نے 5، مچل مارش 3، کولٹر نیل اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ میں 32 رنز اور 3 وکٹیں حاصل کرنے آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا جب کہ آسٹریلیا کے ہی جوش ہیزلی ووڈ بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔