خیبر ایجنسی میں کار پر فائرنگ سے 5 افرادجاں بحق
مقتولین جرگے سے واپس آرہے تھے، واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے،پولیٹیکل انتظامیہ
جمرود کے علاقہ ملاگوری میں کارپر فائرنگ سے5 افراد جاں بحق جبکہ راہگیر بچہ زخمی ہوگیاملزمان موقع واردا ت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود علاقہ ملاگوری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹرکار میں سوار5 افراد اس وقت لقمہ اجل بن گئے جب وہ ملاگوری تحصیل سے ایک جرگہ میں شرکت کے بعد واپس شاہ گئی تھانہ آرہے تھے۔پولیٹیکل تحصیلدار ملاگوری شکیل خان کے مطابق پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیر بچہ بھی زخمی ہوگیا۔اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ جمرود جہانگیر اعظم وزیر کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے،انھوں نے بتایاکہ جاں بحق افراد میں مومین خان، مثل خان، وقاص خان، امداد خان اور ابرار خان شامل ہیں جبکہ راہگیر بچے کا نام راحت بتایا جاتا ہے۔
مقتولین کے ورثا نے نعشیں اس وقت تک لینے سے انکار کر دیا جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا اس دوران انھوں نے مرکزی سڑک بھی بند کر دی،اے پی اے جمرود جہانگیر اعظم وزیر نے خود آکر انھیں قاتلوں کی گرفتار ی کی یقین دہانی کرائی جس پر ورثا نے سڑک کھول دی اور نعشیں آبائی گائوں لے گئے، پولیٹیکل انتظامیہ نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔