وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا
اجلاس میں اویس شاہ کی بازیابی اور امجد صابری قتل کیس پر پیشرفت سے متعلق غور ہوگا۔
KARACHI:
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی اپیكس كمیٹی كا اجلاس آج طلب کرلیا جس میں کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے جس میں گورنر سندھ ڈاكٹرعشرت العباد خان، وزیرداخلہ سہیل انور سیال، كوركمانڈر كراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ كرنے والے اداروں كے افسران شریك ہوں گے۔
اجلاس میں كراچی میں حالیہ بدامنی كی لہر كے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار كے كراچی میں اجلاس كی روشنی میں شہر میں جاری آپریشن كے سلسلے میں نئی حكمت عملی پر غور كیا جائے گا اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اجلاس میں خصوصی طورپرچیف جسٹس سندھ ہائی كورٹ كے صاحبزادے اویس شاہ كی بازیابی اور معروف قوال امجد صابری كے قاتلوں كی گرفتاری سے متعلق پیشرفت پرغور ہوگا۔