آج یزیدیت جبر اور باطل کیخلاف ہمیشہ نبرد آزما رہنے کا عہد کریں صدر وزیراعظم
اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھ کردشمن کی ہرسازش کو ناکام بنانا ہو گا:نوازشریف
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حق و باطل کی لڑائی میں حقیقی فتح حق ہی کی ہے اور بے شک باطل مٹنے کیلئے ہے۔
اسوۂ شبیری پر عمل کرتے ہوئے یزیدیت، جبر اور باطل کے خلاف ہمیشہ نبرد آزما رہنے کا عہد کرنا چاہئے جبکہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مسلمانوں میں فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا بیج بونے والے اسلام اور نہ ہی پاکستان کے خیرخواہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ہمیں استقامت حسینؓ اور صبر اہل بیت کی مثالوں کو سامنے رکھتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کرنا ہوگا، ہمیں فروعی اختلافات کو بھلا کر اسلام کی اعلیٰ تعلیمات کو اپنانا ہو گا۔
امن سلامتی، بھائی چارے، صبر اور استقامت جیسی اعلیٰ صفات کو فروغ دینا ہو گا، آج کے دن نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ نے اپنے 72 جانثاروں کے ہمراہ کربلا میں حق اور اسلام کی سربلندی کے لئے جام شہادت نوش کیا، غم حسینؓ میں سرشار ہو کر یہ عہد کریں کہ حق و باطل کی لڑائی میں ہم استقامت حسینؓ اور صبر اہل بیت کی مثالوں کو سامنے رکھتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہمیشہ سربلندی حق کیلئے سرگرم عمل رہیں گے۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اسلام کے سنہرے اصولوں سے روگردانی نے ہمارے اندر نفرت، تعصب اور گروہی اختلافات کو جنم دیا ہے۔
یوم عاشور ہمیں حضرت امام حسینؑ اور ان کے اہل و عیال کی بے مثال قربانی کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے یہ ثابت کیا کہ ایک سچے مسلمان کیلئے دین کی عظمت اور وقار سے بڑھ کر دنیا کی کوئی شے نہیں، اس دن حق اور باطل کے درمیان جو معرکہ ہوا اس نے دنیا اسلام کو تاقیامت زندہ جاوید کر دیا، وطن عزیز میں آج بھی حق و باطل کے درمیان ایک معرکہ برپا ہے، مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف نے یوم عاشورپراپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ اس موقع پرہمیں تمام ترمذہبی ،لسانی اورگروہی منافرتوں کو مٹاکراسلام اور ملک دشمن عناصرکی تمام سازشوں کوناکام بناناہوگا۔
ہمیں محرم الحرام کے موقع پراپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھ کردشمن کی ہرسازش کو ناکام بناناہوگا۔ گورنر پنجاب سردار لطیف خاں کھوسہ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا کی یاد منانے اور حق و سچ کی سربلندی کی خاطر حضرت امام حسینؓ اور اُن کے جاںنثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج ِ تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوئے ملک کو درپیش تمام اندرونی و بیرونی خطرات کا عز م و استقلال اور پامردی سے مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار کریں ۔ مسلم لیگ ق کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما ونائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور اہل بیت سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم وطن عزیز میں ہرصورت امن قائم رکھیں اور رواداری و ایثار کا مظاہرہ کریں۔