بیلسٹک میزائل مارگرانیوالے سپرسانک میزائل کابھارتی تجربہ
بھارت طویل عرصے سے وسیع پیمانے پر مارکرنیوالے اینٹی بیلسٹک میزائل پروگرام پرکام کررہا ہے
بھارت نے مشرقی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے بیلسٹک میزائل کو مار گرانے والے آواز کی رفتار سے تیز سپرسانک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے بھارتی دفاعی تحقیق کے شعبے کے ترجمان روی کمار گپتا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انٹر سپٹر میزائل نے تجربے کی کامیابی کو جانچنے کے لیے حملے کے طور پر داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو مار گرایا۔ بھارت طویل عرصے سے وسیع پیمانے پر مار کرنیوالے اینٹی بیلسٹک میزائل پروگرام پر کام کر رہا ہے۔
یہ تجربہ اس لیے بھی اہم تھا کیونکہ اس تجربے کے ذریعے ایک تیزی سے آتی ہوئی بیلسٹک میزائل کی پرواز اور اس کی سمت و رفتار کا صحیح اندازہ کرنا اور اسے فضا میں ہی روکنا اور تباہ کرنا شامل تھا۔ دشمن میزائل کے طور پر بھارت کی آزمودہ اور بھارتی فوج میں استعمال ہونے والی پرتھوی سیریز کی ایک میزائل کا استعمال کیا گیا تھا۔ یہ پرتھوی میزائل ہندوستانی وقت کے مطابق 12 کر52 منٹ پر چندی پور کے ایک موبائل لانچر سے چھوڑا گیا تھا۔