غیر ملکی ہیکرز نے گوگل پاکستان سمیت ملک کی 285سائٹس کو ہیک کرلیا

گوگل پاکستان کے ترجمان کی ہیکنگ کی تصدیق،سائٹ ری کنسٹرکٹ کرکے بحال کر دی،پی ٹی اے

ترک ہیکرز نے گوگل پاکستان کی ویب سائٹ ہیک کر کے اپناوال پیپرپوسٹ کر دیاتھا،غیر ملکی خبرایجنسی۔ فوٹو: فائل

گوگل پاکستان سمیت ملک کی سیکڑوںسرکاری اورنجی ویب سائٹس ہیک کر لی گئیں۔


ترک ہیکرز گروپ نے دعویٰ کیاہے کہ انھوںنے گوگل پاکستان کی ویب سائٹ ہیک کی ہے۔گوگل پاکستان کے ترجمان نے سائٹ ہیک کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ ہیکرزکے اس حملے کی تحقیقات کر رہاہے۔ترک ہیکرگروپ نے گوگل پاکستان کوہیک کرنے کے بعدویب سائٹ پراپناوال پیپرپوسٹ کر دیاتھا۔

ایک غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق پاکستان کی کل 285 ویب سائٹس ہیک کی گئی ہیں جن میں پاکستان کے اہم اداروں کی ویب سائٹس بھی شامل ہیں۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گوگل پاکستان کی ویب سائٹ کو ری کنسٹرکٹ کرکے بحال کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story