کراچی میں بد امنی امریکا کی اپنے شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنےکی ہدایت

کراچی میں رمضان المبارک اور عیدالفطرکےدوران شاپنگ مالزاور دیگر پرہجوم مقامات پر دہشتگردی کا خطرہ ہے، امریکی قونصل خانہ

امریکی شہری کراچی میں شاپنگ مالز اور دیگر پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں، امریکی قونصل خانہ فوٹو: فائل

امریکا نے شہر قائد میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔


کراچی میں قائم امریکی قونصل خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر شاپنگ سینٹرز اور پر ہجوم مقامات پر دہشت گردی کا خدشہ ہے، اس لئے امریکی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایسے مقامات پر جانے سے گریز کریں جہاں لوگوں کا ہجوم زیادہ ہو جب کہ امریکی قونصل خانے کے ملازمین اضافی طور پر محتاط رہیں۔

امریکی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ 4 جون 2016 کو امریکی شہریوں کے لیے پاکستان کے سفر کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی تھیں جو اب بھی نافذالعمل ہے، اس لئے امریکی شہری پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
Load Next Story