کراچی منگھوپیرسے فرار دہشتگردوں نے سلطان آباد سے دوگاڑیاں چھین لیں

دہشتگردوں کے قبضے سے 3 خود کش جیکٹس، 4 کلاشنکوف، بارودی مواد اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا

دہشتگردوں کے قبضے سے 3 خود کش جیکٹس، 4 کلاشنکوف، بارودی مواد اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، فوٹو فائل

منگھوپیرسے فرارہونے والے مبینہ دہشتگردوں نے سلطان آباد سے دوگاڑیاں چھین لیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج صبح حساس ادارے کی جانب سے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے 3 خود کش جیکٹس، 4 کلاشنکوف، بارودی مواد اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، کارروائی کے دوران فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد فرار ہوگئے۔


فرارہونے والے مبینہ دہشتگردوں نے سلطان آباد سے دوگاڑیاں چھین لیں، ان گاڑیوں میں ایک کا نمبراے ای پی 135 اوردوسری گاڑی کانمبر اے ایف زیڈ 8191 ہیں، واضح رہے کہ کراچی کے 300 سے زائد مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے جن میں سے منگھوپیر کو ریڈ زون قرار دیا گیا۔

آئی جی سندھ فیاض لغاری کا کہنا ہے پولیس اورحساس اداروں کی بروقت کارروائی سے شہر میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story