دورہ انگلینڈ مشتاق نے عامرکو ٹرمپ کارڈ قرار دیدیا یاسرسے بھی بلند امیدیں
عامر کی سب سے اہم صلاحیت یہ ہے کہ حالات اور حریف بیٹسمین کی کمزوریوں کو بہت جلد بھانپ لیتے ہیں، مشتاق احمد
مشتاق احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں محمد عامر ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں، پیسر کی کارکردگی میں ماضی جیسی جھلک نظر آنے لگی ہے۔
قومی ٹیم کے بالنگ کوچ کا کہنا تھا کہ عامر کی سب سے اہم صلاحیت یہ ہے کہ حالات اور حریف بیٹسمین کی کمزوریوں کو بہت جلد بھانپ لیتے ہیں، موزوں حالات ہوں تو وہ سوئنگ اور کنٹرول سے حریف کیلیے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یاسر شاہ ایک ذہین اور مکمل ورائٹی رکھنے والے سلو بولر ہیں، پیسر ٹاپ آرڈر میں چند وکٹیں اڑا دیں تو اسپنر گرفت مضبوط بنانے کیلیے تمام ہتھیاروں سے لیس ہوں گے، میزبان سپنرز کی افادیت کے سوال پر مشتاق احمد نے کہاکہ معین علی اور عادل رشید بھی اچھے بولر اور انگلش پچز کے مطابق گیندیں کرنے کا ہنر جانتے ہیں لیکن ہمارے بیٹسمین اسپنرز کا عمدگی سے سامنا کرتے ہیں۔
ان کے خلاف بہتر رن ریٹ سے اسکور کیا جائے تو الیسٹر کک اپنے پیسرز کو آزمانے پر مجبور ہو جائیں گے، مشتاق احمد نے کہا کہ میزبان ٹیم نے تیسرے سیشن میں بھی فاسٹ بولرز کو آرام نہ دیا تو اس کا فائدہ مہمان بیٹنگ لائن کو نہ صرف اس وقت بلکہ اس سے اگلے دن بھی ہو گا۔