مریدکے 8 افراد کی 5 خواتین کے ساتھ زیادتی دو ملزمان گرفتار
8 ملزمان نے پانچ خواتین کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مریدکے کے نواحی گاؤں کرتوں میں رہائش پزیر شخص محمد بوٹا کی جواں سال بیٹی اور بھانجیاں کھیتوں میں کام کے لئےگئیں۔ جہاں مقامی زمیندار کے بیٹوں اور ساتھیوں نے انہیں اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرارہوگئے۔
نارنگ منڈی پولیس کے مطابق طبی معائنے کے بعد پانچوں لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس نے دوملزموں ظہیر اور تصدق کوگرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔
ڈی سی او اور ڈی پی او شیخوپورہ نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔