وزیراعلی نے زہریلے شربت سے ہونیوالی ہلاکتوں کیلئے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی

کھانسی کا شربت پینے سے ہونے والی ہلاکتوں کی انکوائری کمیٹی تحقیقات کرکے 72 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے،وزیراعلی پنجاب

کھانسی کا شربت پینے سے ہونے والی ہلاکتوں کی انکوائری کمیٹی تحقیقات کرکے 72 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے،وزیراعلی پنجاب ، فوٹو : فائل

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کھانسی کے شربت سے ہونے والی ہلاکتوں کانوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی۔


وزیراعلی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ لاہورکےقریبی علاقےشاہدرہ میں کھانسی کا شربت پینے سے ہونے والی ہلاکتوں کی انکوائری کمیٹی تحقیقات کرکے 72 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے۔

زہریلا کھانسی کا شربت پینے سے مرنے والوں افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے، شربت بیچنےوالے ڈسٹری بیوٹر اور تین میڈیکل اسٹورز کو سیل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہےکہ مبینہ طورپربعض افراد شربت کونشےکے لئے بھی استعمال کررہے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story