مصر اپوزیشن کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

حکومت کے مخالفین کا کہنا ہے ان کی تحریک کا اصل مقصد ملک میں جمہوریت کا قیام اوراستحکام ہے۔

مصر کے تحریر سکوائیر میں ہزاروں مظاہرین مصری صدر کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں. فوٹو: رائٹرز

مصرمیں صدرمرسی کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ۔


مصر کے صدرمحمد مرسی کے نئے دستوری اعلان اور لامحدود اختیارات کے حصول نے مصر میں بائیں بازو کے سیکولر طبقات کومتحد کر دیا ہے، سابق صدارتی امیدواروں ڈاکٹر محمد البرادعی، عمرو موسیٰ اور حمدین الصباحی نے مل کر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا، حکومت کے مخالفین کا کہنا تھا کہ ان کی تحریک کا اصل مقصد ملک میں جمہوریت کا قیام اوراستحکام ہے۔



دوسری جانب مصر کے تمام ججوں کا کہنا ہے کہ جب تک محمد مرسی اضافی اختیارات لینے کا فرمان واپس نہیں لیتے وہ عدالتوں میں نہیں جائیں گے، ججوں کا کہنا ہے کہ عوام صدر کے اس اقدام کو کسی صورت میں تسلیم نہیں کریں گے۔


دوسری طرف مصر کے تحریر اسکوائیر میں ہزاروں مظاہرین مصری صدر کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کے بعد حکمران جماعت اخوان المسلمون نے بھی منگل کے روز صدر کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کی کال دے دی ہے۔


دوسری جانب مصر کی اعلی عدالتی کونسل نے ججوں سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کردی ہے، صدر محمد مرسی آج آئینی بحران کے خاتمے کے لئے ججوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story