دمشق باغیوں نے ائربیس کا کنٹرول سنبھال لیا جھڑپ میں 15 باغی اور 8 فوجی ہلاک
باغیوں نے دمشق کے قریب ایک ائربیس کا کنٹرول سنبھال لیا تاہم جھڑپ میں 15 باغی اور 8 فوجی ہلاک ہو گئے۔
ایک برطانوی ادارے کے مطابق شام میں باغیوں نے شدید جھڑپ کے بعد مرج السلطان ائر بیس پر قبضہ کر لیا، جھڑپ میں 15 باغی اور 8 فوجی مارے گئے، باغیوں نے شامی فوج سے ایک ٹینک اور 2 ہیلی کاپٹر بھی چھین لئے جبکہ 3 ہیلی کاپٹرز کو تباہ کر دیا۔
شامی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ائربیس پر کئی راڈار بھی باغیوں کے قبضے میں ہیں، ملک کے دیگر حصوں میں بھی شامی فوج اور باغیوں میں شدیدجھڑپ کی اطلاعات ہیں۔