پنجاب پولیس میں 99 فیصد ترقیاں میرٹ پر ہوئی ہیں رانا ثنا اللہ

حکومت کی کوشش ہے میرٹ پر ترقی پانے والے پولیس افسرا ن کا تحفظ کیا جائے، وزیر قانون پنجاب

حکومت عدالت بالخصوص سپریم کورٹ کے فیصلے بائی پاس نہیں کرسکتی، رانا ثنا اللہ فوٹو: فائل

وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس میں 99 فیصد ترقیاں میرٹ پر ہوئی ہیں۔


پنجاب اسمبلی میں پولیس اہلکاروں و افسران کی آؤٹ آف ٹرم ترقیوں کے حوالے سے نکتہ اعتراض پراظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولیس میں آؤٹ آف ٹرن ترقیوں کا معاملہ سندھ سے شروع ہوا جس کے بعد دوسرے صوبوں میں بھی اس کا اطلاق ہوگیا۔ حکومت عدالت بالخصوص سپریم کورٹ کے فیصلے بائی پاس نہیں کرسکتی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 99 فیصد پولیس افسران کوجائزترقی دی گئی ، حکومت کی کوشش ہے میرٹ پرترقی پانیوالے پولیس افسرا ن کا تحفظ کیا جائے، جائزترقی پانے والے افسران کے معاملے کا جائزہ لیا جارہا ہے، اس سلسلے میں دوبارہ عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے، متاثرہ افسران کوعدالتوں سمیت حکومت میں بھی اپنا موقف پیش کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی اس معاملے پر محکمہ قانون کو ہدایت کردی ہے۔
Load Next Story