وقت آگیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنایا جائے نثار کھوڑو
پیپلز پارٹی نےہر دور میں آمروں كا مقابلہ كرتے ہوئے ملك كے اندرجمہوریت اور جمہوری اداروں كو استحكام بخشا ہے، سینئر وزیر
سینئر وزیر تعلیم و پارلیمانی امور نثار کھوڑو کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بننے کا حق ملنا چاہیے اور اب وقت آگیا ہےکہ انہیں وزیراعظم بنایا جائے۔
پیپلزمیڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ عوام نے کئی بار پیپلز پارٹی كو مینڈیٹ دیتے ہوئے جمہوری اداروں كے حق میں اپنا فیصلہ سنایا، شہید ذوالفقاربھٹو، شہید بے نظیر بھٹو اور ہزاروں كاركنان نے جمہوریت كی بحالی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، اب وقت آگیا ہے كہ بلاول بھٹو زرداری كو وزیر اعظم بننے كا حق ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمروں كا مقابلہ كرتے ہوئے ملك كے اندرجمہوریت اور جمہوری اداروں كو استحكام بخشا ہے جس كا نتیجہ یہ نكلا كہ آج مخالف جماعت سے تعلق ركھنے والے سنجیدہ لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار كررہے ہیں۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی غریبوں، مزدوروں اور عام آدمی كی پارٹی ہے اس پارٹی كے قائدین اور دیگر ہزاروں كاركنان نے اپنی زندگیاں قربان كی ہیں جس كے نتیجے میں جمہوریت بحال ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملك كے اندر ماضی میں ایسے بھی ادوار گزرے ہیں كہ رات كے اندھیروں میں آمریتی قوتوں نے عوام كے جمہوری فیصلوں پر قدغن لگا كر جمہوریت كو نقصان پہنچایا لیكن پیپلز پارٹی اور اس كی قیادت نے لازوال قربانیاں دیتے ہوئے جمہوریت كو بحال كیا اور پارلیمنٹ كو با اختیار بنا دیا۔