ترک بجلی گھرسے کم پیسے وصول کرنے کے ذمہ دار چیئرمین نیب ہوں گے سپریم کورٹ

نیب سات ماہ گزرنے کے باوجود کالعدم رینٹل پاور کمپنی سے رقم وصول نہیں کرسکی، فیصل صالح حیات

نیب سات ماہ گزرنے کے باوجود کالعدم رینٹل پاور کمپنی سے رقم وصول نہیں کرسکی، فیصل صالح حیات۔ فوٹو فائل

رینٹل پاورکیس کی سماعت کے موقع پرسپریم کورٹ نے کہا کہ ترک بجلی گھر کارکے سے کم پیسے وصول کیے گئے تو اس کے ذمہ دار چیئرمین نیب ہوں گے۔


چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے رینٹل پاور کیس کی سماعت کی،نیب نے عدالت میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ کارکے رینٹل پاورکمپنی نے 120 ملین ڈالر جمع کرانے ہیں، جس پر فیصل صالح حیات نے کہا کہ نیب سات ماہ گزرنے کے باوجود کالعدم رینٹل پاور کمپنی سے رقم وصول نہیں کرسکی، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا، جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ترک بجلی گھرکارکے سے کم پیسے وصول کئے گئے توذمہ دارچئیرمین نیب ہوں گے، دوران سماعت چیف جسٹس نے فیصل صالح حیات کی درخواست نمٹا دی۔

نیب کی طرف سے موقف اختیارکیا گیا کہ کارکے پاکستان کے دوست ملک ترکی کی کمپنی ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دوستی میں کیا سارا ملک انہیں دے دیا جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story