پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی بھارتی الزام
بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول پر واقع جنگل میں آگ لگ گئے جسے مقامی لوگوں کی مدد سے بجھادیا گیا۔
بھارت نے پاکستان پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاکستانی فوج نے ضلع پونچھ کے کرشنا گتی سب سیکٹر پر بھارتی فوج کی 10 چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی ہے تاہم اس میں کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
جواب میں بھارتی افواج نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول پر واقع جنگل میں آگ لگ گئے جسے مقامی لوگوں کی مدد سے بجھایا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر اس وقت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام عائد کئے گئے ہیں جب بھارت میں ممبئی حملوں کی چوتھی برسی منائی جارہی ہے۔