امریکا کا پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ

پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان اور بھارت کو اپنے سیکیورٹی مسائل حل کرنا ہوں گے، مارک ٹونر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے ہم اسلام آباد کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہے ہیں۔


واشنگٹن میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کے حوالے سے امریکا ہر فورم پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے اور اس حوالے سے اسلام آباد کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے ہمیں پاکستان، بھارت اور افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ خطے کے تمام ممالک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ زیادہ تر دہشت گردوں کی انھی ممالک میں پناہ گاہیں موجود ہیں اور یہ شدت پسند اپنی پناہ گاہوں سے دوسرے ممالک پر حملے کرتے ہیں۔ خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان اور بھارت دونوں کو اپنے سیکیورٹی مسائل حل کرنا ہوں گے۔
Load Next Story