حکومت کا آئندہ ماہ کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے وزارت خزانہ 3 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے وزارت خزانہ 3 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی، اسحاق ڈار - فوٹو؛ فائل

لاہور:
حکومت نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش مسترد کرتے ہوئے جولائی کے مہینے میں قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جولائی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی جسے حکومت نے مسترد کردیا ہے اور آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 64.27 روپے ہی رہے گی۔


وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرول ،ہائی آکٹین ، مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث وزارت خزانہ 3 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔

واضح رہے اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی لیٹر، ہائی اوکٹین ساڑھے 3 روپے اور ڈیزل 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔

Load Next Story