بچپن سے ہی شہرت حاصل کرنے کا شوق تھا ریما

انسان اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے تو ستقبل میں بڑے نقصان سے بچ سکتا ہے، بالی ووڈ اداکارہ

انسان اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے تو ستقبل میں بڑے نقصان سے بچ سکتا ہے، ریما۔ فوٹو: فائل

فلم اسٹار ریما خان نے کہا کہ جب آپ کسی سے ملتے ہیں تو آپ اپنی گفتگو کے ذریعے دوسروں کے ذہن پر مثبت یا منفی تاثر چھوڑتے ہیں۔


ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مجھے شہرت حاصل کرنے کا شوق تھا اور خدا کی ذات نے مجھے شہرت کے ساتھ عزت بھی دی جس کا میں نے خواب میں تصور بھی نہیں کیا 'انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔

جس سے انسان آنے والے وقت میں بڑے نقصان سے بچ جاتا ہے ۔ اداکارہ ریما نے کہا کہ ہماری سب بہنوں کی بچپن سے ایسی تربیت کی گئی ہے جس میں ہمیں بتایا گیا کہ آپ نے کسی سے بدتمیزی نہیں کرنی ، نماز کی پابندی ، روزہ رکھنا اور اس کے ساتھ بڑوں کا احترام کس طرح کیا جاتا ہے' یہ بنیادی باتیں بچپن سے لے کر آج تک ہماری زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔
Load Next Story