ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی پر حملے کا ماسٹرمائنڈ گرفتار
ملزم نے ابتدائی تفتیش میں حملے کیساتھ ایکسپریس نیوز کی گاڑی پرحملے کی منصوبہ بندی کا بھی اعتراف کیا ہے، پولیس
دوسال قبل ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کرنے والا تیسرا اور حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ 2014 میں کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کھڑی ایکسپر یس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش حملے میں ملوث ہونے کے ساتھہ ساتھہ حملے کی منصوبہ بند ی کا بھی اعتراف کیا ہے۔ حملہ آور کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔
واضح رہے کہ 2014 میں دہشت گردوں نے ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کر کے ٹیکنیشن وقاص، گارڈ اصغر اور ڈرائیور خالد کو شہید کردیا تھا۔ پولیس نے حملے کے 2 ملزموں ثاقب اور نوید کو گرفتار کرلیا تھا جب کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ گزشتہ 2 سال سے مفرور تھا جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کوششیں کر رہی تھی۔