جھوٹوں کو رمضان میں جھوٹ بولتے ہوئے کم از کم شرم آنی چاہیئے مریم نواز
عمران خان کی ہمشیرہ کے ساتھ جب واقعہ پیش آنے کی خبرسنی تو اس وقت اسلام آباد میں تھی، مریم نواز
وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹرعظمیٰ کی جانب سے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹوں کو کم از کم رمضان میں شرم آنی چاہیئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اس پر افسوس ہے لیکن اس وقت میں اسلام آباد میں تھی اور وہیں یہ خبر سنی جب کہ میں اسلام آباد سے شام ساڑھے 4 بجے لاہور پہنچیں۔ انہوں نے ساتھ یہ بھی لکھا کہ جھوٹوں کو رمضان میں تو کم از کم جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیئے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ لاہور میں مریم نواز کے سیکیورٹی اسکواڈ نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری اور اہلکاروں نے ان پر بندوقیں تانتے ہوئے ہراساں کیا۔