سردرد الرجی نزلہ اور کھانسی کی دوا ناپید مریضوں کو مشکلات

دوائیں ایفی ڈرین سے تیارکی جاتی ہیں، مارکیٹ میں متبادل دوائیاں موجودہیں مگر ڈاکٹرز ان کی افادیت کو تسلیم نہیں کرتے۔

ایفی ڈرین سے تیارکی جانے والی ادویات کی قلت کا نوٹس نہ لینے پر انسانی صحت کوخطرات لاحق ہوجائیںگے، ماہرین،قلت کے حوالے سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس طلب. فوٹو: فائل

کراچی میں سردرد ،نزلہ ، زکام کھانسی،الرجی کے امراض میں استعمال کی جانے والی دوائیں مارکیٹ سے ناپید ہوگئیں۔

جس کی وجہ سے متاثرہ مریضوں کو حصول علاج مشکل ہوگیا، مارکیٹ سے سردرد میں استعمال کی جانے والی پیراسیٹامول، نزلہ، زکام،اینٹی الرجی، کھانسی کے شربت ،دمے کی دوائوں کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی، یہ تمام دوائیں ایفی ڈرین کیمیکل سے تیارکی جاتی ہیں، تفصیلات کے مطابق کراچی میںسرد موسم کی آمدکے ساتھ ہی مارکیٹ سے سر درد، دمہ، نزلہ، زکام، کھانسی اورالرجی کی دوائیں ناپیدہوگئیں ، مارکیٹ میں ان دواؤں کی شدیدقلت کی وجہ سے متاثرہ مریضوں کو حصول علاج انتہائی مشکل ہوگیا ، مارکیٹ میں ان ادویات کو یقینی بنانے والے ڈویژنل ڈرگ انسپکٹرسمیت دیگر عملے نے چپ ساد رکھی ہے۔


یہ دوائیں ایفی ڈرین کیمیکل سے تیارکی جاتی ہیں تاہم کمپنیوں نے دواؤں کی تیاری روک دی ہے جس کے بعدادویات مارکیٹ سے تمام اقسام کے کھانسی کے شربت، سردرد، الرجی کی دوائیں اورنزلہ زکام اوردمہ میں استعمال ہونے والے دوائوں کی شدیدقلت ہوگئی جس کی وجہ سے مریضوں کو علاج کے حصول میں شدید دشواریوںکا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سرد موسم میں ان ادویات کی قلت کی وجہ سے سب سے زیادہ چھوٹے بچے متاثر ہورہے ہیں ،ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایفی ڈرین سے تیارکی جانے والی ادویات کی قلت کا نوٹس نہیں لیا گیا تو انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے۔

دوسری جانب فارما اداروں نے اس کیمیکل سے تیار کی جانے والی دوائیں بنانے سے معذرت ظاہر کردی جس کے بعد ملک بھر میں تمام اقسام کے کھانسی کے شربت، نزلہ، زکام،اینٹی الرجی اور دمہ میں استعمال کی جانے والی دواؤں کی شدید قلت ہوگئی ، امسال سرد موسم میں ایفی ڈرین سے تیار کی جانے والی ادویات کے تیار نہ کیے جانے کے بعد مارکیٹ میں ان ادویات کی شدید قلت ہوگئی جس سے متاثرہ مریضوں کی اکثریت کواپنے علاج کے لیے پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے، کراچی ہو ل سیل اینڈ کیمسٹ کونسل کے صدر غلام محمد نورانی نے بتایا کہ کہ مارکیٹ میں کھانسی کے سیرپErythocin Panadol CF, ،سیرپ Actifed, Sancos Coug ، Rondec, Arinac, Marax, Reltus, Triminic,Cofcol, Combino، Lanoxinسمیت دیگر کھانسی، نزلے ،زکام اور دمے کی ادویات وسیرپ ناپید ہوگئی ہیں اور بعض مقامات میں یہ دوائیں مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں ، غلام نورانی نے بتایا کہ ایفی ڈرین کیمیکل سے نیند، ذہنی سکون،دمہ، اینٹی الرجی تیار کی جاتی ہیں جو پاکستان میں زیادہ فروخت ہوتی ہیں۔
Load Next Story