نرم زری پالیسی بینکنگ اسپریڈ 7 سال کی کم ترین سطح پر آگیا
جنوری تااکتوبر ڈپازٹ منافع اور قرضوں پر سود میں فرق 54 بیسس پوائنٹس کمی سے 7.11 فیصد رہا۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی میں گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والی نرمی کی وجہ سے بینکنگ اسپریڈ(ڈپازٹ اور قرضوں کے شرح سود میں فرق) میں بھی کمی کا رجحان ہے اور رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران بینکنگ اسپریڈ 7 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔
رواں سال جنوری سے اکتوبر کے دوران بینکنگ اسپریڈ اوسط 7.11 فیصد رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے اوسط 7.65 فیصد سے 54 بیسس پوائنٹس کم ہے، جنوری سے اکتوبر 2012کے دوران بینکوں نے قرضوں پر اوسطاً 12.91 فیصد سود وصول کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے اوسط مارک اپ سے 75 بیسس پوائنٹس کم رہا، گزشتہ سال کے اسی عرصے میں بینکوں نے قرضوںپر 13.7 فیصد سود وصول کیا تھا۔
قرضوں پر شرح سود میں کمی کی بنیادی وجہ 2011 کے وسط سے اب تک بنیادی شرح سود میں کی جانے والی 400 بیسس پوائنٹس کی کمی ہے جس سے کراچی انٹربینک آفرڈ ریٹ بھی 200 بیسس پوائنٹس کمی کے نتیجے میں گزشتہ سال کے اوسط 13.6 فیصد سے رواں سال کے 10 ماہ میں اوسطاً 11.3 فیصد پر آگیا، دوسری جانب بینکوں نے رواں سال کے دس ماہ کے دوران کھاتے داروں کو 5.8فیصد منافع ادا کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں دیے گئے منافع سے 20بیسس پوائنٹس کم رہا۔ ماہرین کے مطابق رواں سال کے اختتام تک بینکنگ اسپریڈ 7فیصد کی سطح پر رہنے کی توقع ہے۔