چین کو چاول کی برآمدات 5 لاکھ ٹن تک پہنچنے کی امید
نئے سیڈ پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ای ڈی ایف تحقیق پر خرچ کیا جائے، انور میاں نور
چین پاکستانی چاول کی بڑی منڈی بن کر ابھر رہا ہے اور رواں سال چین کو چاول کی برآمدات 5 لاکھ ٹن تک پہنچنے کی امید ہے۔
رائس انڈسٹری میں تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہوئے پاکستان دنیا کی بڑی منڈیوں پر غلبہ حاصل کرسکتا ہے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین انور میاں نور کے مطابق پاکستان میں نئے سیڈ پر کام کرنے کی ضرورت ہے، رائس ایکسپورٹ سے منہا ہونے والا ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ رائس انڈسٹری میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر خرچ کیا جائے تو انقلابی نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اری 6 اور اری 9 کی ورائٹیز اب تک چل رہی ہیں جبکہ دنیا میں یہ ورائٹیز ختم ہو چکی ہیں اور اس کی جگہ اری 12 سے اری 16 تک کی ورائٹیز وجود میں آچکی ہیں، پاکستان فلپائن اور دنیا کے دیگر ممالک سے اری کی ورائٹیز حاصل کرسکتا ہے لیکن افسوس کہ کبھی اس جانب توجہ نہیں دی گئی۔