مکمل اداکارہ نہیں ابھی تک سیکھ رہی ہوں رانی مکھر جی

کئی فلمیں کامیاب رہی ہیں تاہم ان پر بھی کبھی خود کو مکمل نہیں سمجھا، اداکارہ

کئی فلمیں کامیاب رہی ہیں تاہم ان پر بھی کبھی خود کو مکمل نہیں سمجھا، اداکارہ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان اور عامر خان جیسے سینئرز سے سیکھتی رہتی ہیں۔ خود کوا سٹوڈنٹ سمجھتی ہوں اور اپنے سینئرز سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔


رانی مکھر جی کا کہنا ہے کہ 1995 سے لے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے ایک اسٹوڈنٹ کی حثیت سے پرفارم کیا اور ہرپل سیکھنے کی جستجو رہتی ہے ۔رانی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے سینئرز سے بہت کچھ سیکھا بھی ہے اور ان کا احترام بھی دل سے کرتی ہوں ۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ کئی فلمیں کامیاب رہی ہیں تاہم ان پر بھی کبھی خود کو مکمل نہیں سمجھا۔ اداکاری میں وقت کے ساتھ ہی پختگی آتی ہے ۔اور میں مسلسل سیکھنے کے عمل پر یقین رکھتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ عامر خان بہت ذہین ہیں اور وہ جو کچھ سوچتے ہیں وہی ٹھیک ہوتا ہے میں سمجھتی ہوں کہ عامر خان ایک مکمل اداکار ہیں اور انتہائی سمجھدار بھی ہیں ۔ان کی ہر جگہ پرفارمنس بہت عمدہ ہوتی ہے۔
Load Next Story