سلمان خان سلطان کے ذریعے سوناکشی اوراکشے کی فلموں کی تشہیرکریں گے

"سلطان" کی بڑے پردے پر نمائش کے دوران دونوں فلموں کے ٹریلر دکھائے جائیں گے

ہدایتکار"اے آر موروگادوس" کی فلم "اکیرا" 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم "مونوگورو" کاری میک ہے:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ اداکارسلمان خان جو دوسرے فنکاروں کے مختلف طریقوں سے کام آنے اورمدد کرنے میں خاصے مشہورہیں جب کہ مدد کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیتے ہیں اب اداکاراپنی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اور خطروں کے کھلاڑی اکشے کمارکی مدد کو آپہنچے ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی آنے والی فلم "اکیرا" کی ایک جھلک منظرعام پرآنے کے بعد فلم کی ریلیزکا انڈسٹری میں شدت سے انتظارکیا جارہا ہے جہاں مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ان کی نئی فلم "اکیرا" کا ٹریلربالی ووڈ میں سب کی مدد پرفوری آوازبلند کرنے والے دبنگ خان کی فلم "سلطان" کی نمائش کے دوران دکھایا جائے گا، نہ صرف یہ بلکہ اکشے کمارکی نئی آنے والے فلم "رستم" کا ٹریلربھی فلم "سلطان" کی نمائش کے دوران دکھایا جا ئے گا جو کہ اپنی مثال آپ ہے۔

واضح رہے کہ ہدایتکار"اے آر موروگادوس" کی فلم "اکیرا" 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم "مونوگورو" کاری میک ہے جب کہ اکشے کمار کی فلم "رستم" 12 اگست کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story