پاکستان ٹیلی ویژن کی 48 ویں سالگرہ منائی گئی

پاکستان میں فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے جو کام کیا وہ آج بھی لوگوں کو یاد ہے، طارق عزیز، امجد اسلام امجد اور دیگر

پی ٹی وی کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر جی ایم ذوالفقار احمد، طارق عزیز، امجد اسلام امجد، اے نئیر، راشد محمود، حفیظ طاہر، گلوکار وارث بیگ اور شرکاء کیک کاٹ رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

پاکستان ٹیلی ویژن کے قیام کے 48 برس مکمل ہونے پر گزشتہ روزپی ٹی وی لاہور مرکز میں کیک کاٹا گیا۔


اس موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن سے پہلی بار انائونسمینٹ کرنے والے سینئر میزبان طارق عزیزنے اپنا جملہ 'پاکستان ٹیلی ویژن سے میں آپ کا میزبان طارق عزیزمخاطب ہوں' دہراتے ہی کیک کاٹا۔ اس موقع پر اداکارعرفان کھوسٹ، اے نیئر، امجد اسلام امجد،نورالحسن، راشد محمود، وارث بیگ، منا لاہور، پی ٹی وی لاہورمرکز کے جی ایم ذوالفقاراحمد ، پروگرام مینجر بشارت احمد خان، پی ٹی وی اسپورٹس کے ڈائریکٹر کاظم خان کے علاوہ پی ٹی وی کے ریٹائرافسران فرخ بشیر، حفیظ طاہر اورپی آر اوحیات سمیت دیگرملازمین موجود تھے۔اس موقع پرمیزبانی کے فرائض یاسر قریشی نے انجام دیے۔

پی ٹی وی کی 48 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پرطارق عزیز، امجد اسلام امجد اورعرفان کھوسٹ سمیت دیگرکا کہنا تھا کہ پی ٹی وی نے پاکستان میں فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے جو کام کیا وہ آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔ پی ٹی وی کے ڈرامے، ڈاکومنٹری فلمیں، موسیقی کے پروگرام اورٹاک شو اپنی مثال آپ ہیں۔ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم نے اپنے فنی سفر کے دوران پی ٹی وی میں کام کیا اورکونے کونے میں ہمیں جانا اورپہچانا جانے لگا۔
Load Next Story