پروڈیوسر بننے کا فیصلہ انتہائی مفید رہا ملائیکہ اروڑہ
فلمیں بنانے کے دوران باصلاحیت فنکاروں کو آگے لانے کا کام بھی عمدگی سے ہوتا ہے، بالی وڈ اداکارہ
بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ خان نے کہا ہے کہ میرا اور شوہر اربازخان کا فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم اور مفید ثابت ہوا۔
انھوں نے کہا کہ اس میدان میں آنے پر اب ہمیں اندازہ ہوا ہے کہ نئی فلمیں بنانے کے دوران باصلاحیت فنکاروں کو آگے لانے کا کام بھی عمدگی سے یہاں ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پروفیشنلی طورپر ہمیں اس شعبے کے فوائد حاصل ہورہے ہیں۔
ایسا کام ہے جس کے انجام دینے میں انڈسٹری کی بہتری میں اہم کردار بھی نبھانے کا موقع ملتا ہے۔ ملائیکہ اروڑہ خان کا کہنا ہے کہ ہم نے فلم ''دبنگ ''بنائی اور اب اس کے سیکوئل کی بھی تیاری کررہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس فلم پر بھی بڑی محنت کی ہے اور اس کی کامیابی کی توقع ہے۔